Thursday, 25 April 2024, 04:40:53 pm
حکومت احتساب عدالت کےجج کی متنازعہ ویڈیو کا فرانزک جانچ پڑتال کرائے گی:وزیرا طلاعات
July 08, 2019

پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام علی بخار ی نے کہا ہے کہ حکومت احتساب عدالت کے جج کی متنازعہ ویڈیو کا فرانزک جانچ پڑتال کرائے گی۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جعلی ویڈیو جاری کرنے کا مقصد عدلیہ پر دبائو ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اپنی بد عنوانی چھپانے کیلئے اداروں کو متنازع بنانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جانتے ہیں کہ ملک بھر میں بلاتفریق احتساب ہورہا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ نون کے دور میں رانا ثنا ء اللہ کیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔سید صمصام علی بخاری نے کہا کہ اگر حدیبیہ پیپرز مل مقدمے کو دوبارہ کھولا جائے تو نوازشریف کیخلاف مزید ثبوت ملیں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.