Thursday, 18 April 2024, 08:27:15 am
برہان وانی کوخراج عقیدت پیش کرنےکیلئےاسلام آبادمیں واک کااہتمام
July 08, 2019

معروف کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کو ان کے تیسرے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج اسلام آباد میں چائنہ چوک سے ڈی چوک تک واک کااہتمام کیاگیا۔ اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے واک کے شرکا سے خطاب کیا اور برہان وانی اور دوسرے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ برہان وانی نے کشمیر کی تحریک آزادی کو اجاگر کرنے میں اہم کردار اداکیا۔ ادھر اس موقع پر مقررین نے کشمیری شہدا کا مشن جاری رکھنے کے عزم کاا عادہ کیا ۔انہوں نے حکومت پاکستان پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورموں پراجاگر کرنے کے حوالے سے اپنی کوششیں تیز کرے۔ مقررین نے بین الاقوامی بر ادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.