Saturday, 20 April 2024, 06:13:45 am
برہان وانی کی شہادت نےمقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں جدوجہد آزادی کیلئے نیا جذبہ پیدا کیا ہے:علی امین گنڈا پور
July 08, 2019

امور کشمیر کے وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ نوجوان کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت نے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں میں جدوجہد آزادی کیلئے نیا جذبہ پیدا کیا ہے۔

برہان وانی کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی کے باوجود اپنے حقوق کیلئے بلا خوف ، آواز بلند کررہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے باوجود نوجوانوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے اور پاکستان بھی کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا رہے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.