Friday, 19 April 2024, 02:36:34 am
برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہادت کے موقع پر مکمل ہڑتال، قابض حکام نے سخت پابندیاں نافذ کردیں
July 08, 2019

مقبوضہ کشمیر میں ممتاز نوجوان کشمیری رہنما برہان مظفر وانی کے تیسرے یوم شہادت کے موقع پر آج مکمل ہڑتال ہے اس موقع پر کرفیو اور دوسری سخت پابندیاں لگادی گئی ہیں۔ ہڑتال کی اپیل مشترکہ حریت قیادت نے برہان وانی ان کے ساتھیوں اوردوہزار سولہ کی عوامی تحریک کے دوران شہید ہونے والے دوسرے افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کی ہے جس کا مقصد جاری جدوجہد آزادی کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔ وادی کشمیر کے طول و عرض میں ہزاروں پوسٹرز آویزاں کئے گئے ہیں جن میں لوگوں سے آج ترال کی طرف مارچ کرنے کی اپیل کی گئی ہے، پوسٹرز پر شہید برہان وانی کی تصاویر موجود ہیں۔ یہ پوسٹر سرینگر، بڈگام، گاندربل، کولگام، پلوامہ، شوپیان اور اسلام آباد اضلاع کی عام شاہرائوں اور گلیوں سمیت تمام اہم مقامات پر آویزاں کئے گئے ہیں۔ برہان وانی کو بھارتی فوجیوں نے دوہزار سولہ میں آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیا تھا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.