Wednesday, 24 April 2024, 11:06:46 pm

مزید خبریں

 
عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں ظالمانہ کارروائیوں کانوٹس لے:فائی
July 08, 2019

File Photo

کشمیرکے بارے میں عالمی آگاہی فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرغلام نبی فائی نے عالمی برادری پر زوردیاہے کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج کی جانب سے بڑے پیمانے پرظالمانہ کارروائیوں کانوٹس لے۔کینیڈامیں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کوبھارت میں اقتصادی مواقع اورامکانات نظرآتے ہیں اوروہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کاسوال اٹھاکر یہ موقع کھونانہیں چاہتی۔ڈاکٹرغلام نبی فائی نے کہاکہ بھارت کوبین الاقوامی قانون کااحترام ،کشمیر میں غیرجانبدار ادارے کے ذریعے رائے شماری میں تعاون اورکشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے کسی تیسرے فریق کی مداخلت یاثالثی کاخیرمقدم کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کو یہ بھی سمجھ لیناچاہیے کہ وہ طاقت کے اندھادھنداستعمال کے ذریعے کشمیریوں کے دل ودماغ پرقبضے میں ناکام رہاہے اوراسے کشمیرسے نکل جاناچاہیے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.