دوسرا پاکستان فلم فیسٹیول نیویارک میں شروع ہوگیا ہے جس میں پاکستانی فلمی صنعت کے بعض بڑے فلمی ستارے شرکت کررہے ہیں۔
دو روزہ فلم فیسٹیول کا انعقاد اقوام متحدہ کے لئے پاکستان کے سفارتی مشن نے کیا ہے۔
ایشیا سوسائٹی کے کشادہ ہال میں فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نےامید ظاہر کی کہ فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلموں سے جدید پاکستان کا تشخص اجاگر ہوگا۔