Tuesday, 09 June 2026, 08:48:21 am
 
ایبٹ آباد ریجن نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا
June 08, 2026

لاہور میں کھیلے گئے فائنل میچ میں ایبٹ آباد ریجن نے کراچی ریجن وائٹس کو نو وکٹوں سے ہرا کر نیشنل T-20 کپ جیت لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی ریجن وائٹس کی پوری ٹیم 18.3 اوورز میں 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

جواب میں ایبٹ آباد ریجن نے ایک وکٹ کے نقصان پر 13.5 اوورز میں مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔