محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انتیس
کراچی اکتیس
پشاور ستائیس
کوئٹہ انیس
گلگت سولہ
مری چودہ
اورمظفرآباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر،LEH، پلوامہ ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلوداور موسم خشک رہنے جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، LEH آٹھ ، پلوامہ اور شوپیاں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔