Friday, 29 March 2024, 01:54:56 pm
پاکستان حلال خوراک کے شعبے میں اپنی تحقیق کے دائرہ کار کو وسیع کریگا، وزیرسائنس و ٹیکنالوجی
June 08, 2021

سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم ممالک کی مدد سے حلال خوراک کے شعبے میں اپنی تحقیق کے دائرہ کار کو وسیع کرے گا ۔

وہ اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ COMSTECH تربیتی کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیر نے زوردیا کہ متعلقہ شعبے میں تحقیق پاکستان کے عوام اور تمام انسانیت کیلئے سود مند ہوناچاہیے ۔شبلی فراز نے کہا ان کی وزارت اپنے ادارے مضبوط کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور جامعات وبازار کے درمیان رابطے کو پروان چڑھانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔وزیر نے حلال خوردنی اشیاء کے بہتر معیار کویقینی بنانے پر زوردیا اور کہاکہ لیبارٹریوں میں مکمل فوڈ ویلیو چین پر توجہ کے ساتھ حلال اور حرام خوراک کو پرکھنے کی گنجائش ہوناچاہیے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.