Wednesday, 26 June 2019, 08:53:59 pm
صوبائی حکومت نے سی پیک منصوبوں بارے سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کر دئیے،سوری
June 08, 2019

قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ حکومت نے بلوچستان میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے منصوبوں کے بارے میں سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کر دیئے ہیں۔

ہفتہ کے روز کوئٹہ میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 75 ارب روپے کی لاگت سے اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تعمیراتی کام شروع کر دیا ہے۔ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ کوئٹہ میں امراض قلب اور شوکت خانم کینسر ہسپتالوں کے منصوبوں پر کام شروع کیا جا رہا ہے جن کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ آئندہ حج کے لئے کوئٹہ سے حج پروازیں دوبارہ شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحد کے تحفظ کے لئے مشترکہ کوئیک رسپانس فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر ایران کے قونصل جنرل آغامحمد رفیع بھی موجود تھے۔