Thursday, 25 April 2024, 09:30:35 am
سمندروں کا عالمی دن
June 08, 2019

آج سمندروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

اس سال دن کا موضوع ہے ''بحری چیلنجوں سے نمٹنے میں خواتین کی شمولیت اور سمندر''

یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو سمندروں پر انسانی اقدامات اور کارروائیوں کے مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہ کرنا اور سمندروں سے حاصل کیے گئے بحری وسائل اور ان کے پائیدار استعمال کے طریقے تلاش کرنے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں سمندری حدود کے کامیاب استعمال اور مربوط اجتماعی کوششوں کے ذریعے بحری وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم سمندری حدود کو نقصان پہنچانے والے عوامل اور ان مسائل سے موثر انداز میں عہدہ برآ ہونے کے لئے خواتین کی شمولیت کی ضرورت سے بخوبی آگاہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور پائیدار استعمال کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.