Tuesday, 25 June 2019, 04:19:07 am
وزیراعظم آزاد کشمیر کی متعلقہ حکام کو عوام کی خواہشات کے مطابق بجٹ تیار کرنے کی ہدایت
June 08, 2019

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے آئندہ بجٹ میں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔مظفرآباد میں آج مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت مالی سال 2019-20ء کے لئے عوام دوست اور ترقیاتی بجٹ بنانے پر غور کر رہی ہے۔آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو عوام کی خواہشات کے مطابق بجٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے حزب اختلاف کی جماعتوں کی تمام تجاویز بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔