Wednesday, 24 April 2024, 11:46:31 am
سمندروں کا عالمی دن
June 08, 2019

 سمندروں کا عالمی دن ہفتہ کے روز منایا گیا۔اس سال دن کا موضوع ہے '' صنف اور سمندر''یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو سمندروں سے متعلق انسانی اقدامات اور کارروائیوں کے مرتب ہونے والے اثرات اوران کے پائیدار بنیادوں پراستعمال کے طریقے تلاش کرنے کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر اپنے پیغام میں سمندری حدود کے کامیاب استعمال اور مربوط اجتماعی کوششوں کے ذریعے بحری وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانے کا پختہ عزم ظاہر کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ سمندری وسائل کے محفوظ اور پائیدار استعمال کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.