Tuesday, 23 April 2024, 08:43:34 pm
سعودی ذرائع ابلاغ میں وزیراعظم کے دورہ جدہ،سعودی قیادت سے ملاقاتوں کی خصوصی کوریج
May 08, 2021

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم عمران خان کے جدہ کے دورے اور وہاں سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ ان کی ملاقات کو خصوصی کوریج دی ہے ۔دورے کے بارے میں اخبارات کی شہ سرخیوں اور مضامین میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان مضبوط اقتصادی شراکت داری کے وسیع تر امکانات کو اجاگر کیاگیا ہے ۔اخبارات نے تعلقات کو سدا بہار دوست اور سدا بہار اتحادیوں کی شہ سرخیوں سے مزبن کیا ہے ۔سعودی عرب کے سب سے بڑے انگریزی روزنامے عرب نیوز نے اپنے صفحہ آول پرشائع کی جانے والی رپورٹ میں کہاکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے سرکاری دورے کے ساتھ نئے تجارتی دور کے دروازے کھول رہے ہیں ۔اخبار کے دو مضامین میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے تاریخی پہلوئوں کو اجاگر کیاگیا ہے ۔ایک مضمون میں دفاع، انسداد دہشت گردی اورمعیشت وثقافت کے شعبوں میں تعلقات کو ان مراسم کے چار بڑے ستون قراردیاگیا ہے ۔ایک اور مضمون میں سابق سعودی سفارتکار ڈاکٹر علی عواد اسیری نے اس اعتماد کااظہار کیاکہ وزیراعظم کے دورے سے پاکستان میں سعودی عرب کے بیس ارب ڈالر کے ترقیاتی منصوبوں خصوصاً گوادر میں ARAMCO آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کیمپلیکس پر کام شروع ہونے کا امکان ہے ۔دی سعودی گزٹ نے بھی دورے کو سرفہرست خبر کے طورپر شائع کیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.