Friday, 29 March 2024, 01:16:49 pm
پاکستان نے جموں وکشمیر میں عوام کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے دستاویز ریڈ کراس عالمی کمیٹی کے حوالے کردی
May 08, 2021

پاکستان نے بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کے عوام کو طبی امداد کی فراہمی کیلئے ، انسانی بنیادوں پر ایک عالمی طبی راہداری قائم کرنے کیلئے ایک دستاویز ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کے حوالے کی ہے ۔کشمیر کمیٹی کے سربراہ شہریار خان آفریدی نے یہ دستاویز ریڈ کراس کی عالمی کمیٹی کے وفد کے سربراہ DRAGA NA KOJAK کو اسلام آباد میں پیش کی ۔دستاویز میں بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے بعد پیداہونے والی ہنگامی طبی صورتحال پر تفصیلی رپورٹ بھی شامل ہے۔KOJAK نے آفریدی کو یقین دلایا کہ وہ ایک عالمی طبی راہداری کے قیام کا معاملہ بھارتی حکام کے سامنے رکھیںگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.