Thursday, 25 April 2024, 04:00:52 pm
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مختلف معاہدوں پردستخط
May 08, 2021

پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی ،ذرائع ابلاغ ،قیدیوں کے تبادلے اور دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے مختلف معاہدوں پردستخط کیے ہیں۔دونوں ملکوں کے متعلقہ وزراء کی جانب سے معاہدوں پر دستخطوں کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بھی موجو د تھے۔دونوں ملکوں نے مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے بارے میں سپریم کو آرڈینیشن کو نسل کے قیام کے معاہدے پر دستخط کئے۔جرائم کی روک تھام سمیت دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کیے گئے۔پاکستان اور سعودی عرب نے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے کے ایک منصوبے سمیت توانائی کے مختلف منصوبوں کے ایک معاہدے پر بھی دستخط کئے۔دونوں ملکوں نے سمگلنگ اور غیرقانونی تارکین وطن کی روک تھام کے خاتمے کے لئے تعاون میں اضافے کے بارے میں مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط کئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.