Thursday, 25 April 2024, 03:47:17 am
وزیراعظم کادورہ سعودی عرب انتہائی مفید رہا: شاہ محمودقریشی
May 08, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے سعودی عرب کے دورے کو انتہائی مفید قراردیا ہے۔جدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بات چیت گرمجوشی سے اورخوشگوار ماحول میں ہوئی۔سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والے اہم معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک معاہدے کے تحت سعودی عرب، سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ سے پاکستان کو 50کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جو پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی ، آبی وسائل کی ترقی اور پن بجلی کے منصوبوں کیلئے استعمال کئے جائیںگے ۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سعودی عرب کے ولی عہد اور پاکستان کے وزیرخارجہ کے دورے سے متعلق امور پر بات چیت کیلئے سعودی عرب کا ایک وفد عید کے بعد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.