آج (بدھ) ریڈکراس کاعالمی دن منایاگیا۔
اس سال دن کاموضوع ہے محبت اوراس حوالے سے لوگوں سے پوچھاجائے گا کہ انہیں ریڈکراس اورہلال احمر کیوں پسندہیں۔
یہ دن منانے کامقصدانسانیت کی خدمت کے لئے معاشرے میں طبی اوردوسری رضاکارانہ خدمات فراہم کرنے والوں کوخراج تحسین پیش کرناہے۔