Monday, 21 May 2018, 07:50:25 pm
پاکستان اور افغانستان کی دوطرفہ تجارت بڑھانے کی خواہش
May 08, 2018

پاکستان اور افغانستان نے موجودہ مشکلات پر قابوپاتے ہوئے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

یہ مفاہمت منگل کے روز اسلام آباد میں سیکرٹری تجارت محمد یونس ڈھاگہ اور افغانستان کی نائب وزیر تجارت کاملہ صدیقی کے درمیان ملاقات کے دوران ہوئی۔

فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دوطرفہ اور راہداری تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

انہوں نے معاملے کے جلد حل کے لئے وقتاً فوقتاًفنی اور پالیسی کی سطح پر رابطوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور افغانستان کی طرف سے افغانستان پاکستان، راہداری تجارت کے رابطہ ادارے کا ساتواں اجلاس وقت کی ضرورت ہے۔