Wednesday, 12 December 2018, 10:26:34 pm
حکومت کم ترقی یافتہ علاقوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہے، حفیظ الرحمن
May 08, 2018

file photo

گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔انہوں نے دیامر کے دوروزہ دورے کے دوران DAREALاور TANGIR میں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے علاقے میں کم سے کم 22 ترقیاتی منصوبے مکمل کئے ہیں۔