Wednesday, 24 April 2024, 01:32:01 am
حکومت اپنا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھےگی:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان
May 08, 2018

File Photo

 گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنا ترقیاتی ایجنڈا جاری رکھےگی۔

 وہ دیامر کے علاقے Tangir میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔

 حفیظ الرحمن نے ضلع دیامر میں مریضوں کو وزیراعظم کے صحت بیمہ پروگرام کے تحت 65 ہزار کارڈ فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

 اس سے پہلے وزیر اعلیٰ اور نادرن ایریا فورس کمانڈ کے کمانڈر میجر جنرل ثاقب محمود ملک نے پانی اور انٹر کالج کے منصوبوں کا افتتاح کیا جو دس کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئے۔

انہوں نے دیامر میں شبیر احمد عثمانی کیڈٹ کالج گوہر آباد کا بھی افتتاح کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.