Thursday, 18 April 2024, 07:50:44 pm
پاکستان کاکورونا کی وباء سمیت درپیش مختلف چیلنجوں سےنمٹنےکیلئےمشترکہ کوششوں پرزور
April 08, 2021

پاکستان نے کورونا کی وباء سمیت درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا ہے۔اقتصادی و سماجی کونسل کے دسویں یوم فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کورونا سے بچائو کی ویکسین کی تمام ملکوں کیلئے یکساں دستیابی کی اہمیت واضح کی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس حقیقت کو بخوبی سمجھ لینا چاہئے کہ جب تک ہر کوئی محفوظ نہیں ہو جاتا اس وقت تک کسی کے تحفظ کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔پاکستانی مندوب نے کورونا کے باعث درپیش کساد بازاری سے نکلنے کیلئے قومی اور عالمی سطح پر کوششیں خصوصاً مالیاتی وسائل بروئے کار لانے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے امکانات کی بحالی پر زور دیا۔منیر اکرم نے کہا کہ دو ہزار پچاس تک دھوئیں اور زہریلی گیسوں کے اخراج پر مکمل قابو پانے اور سرسبز عالمی معیشت کی جانب منتقلی یقینی بنانے کی خاطر ماحولیات کے شعبے کے لئے ایک سو ارب ڈالر کی فراہمی کے بارے میں پیرس کانفرنس میں کئے گئے وعدے پورے کئے جانے چاہئیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.