Friday, 29 March 2024, 05:13:56 pm
بھارت کےغیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں صحافتی اداروں کاآئی جی پولیس وِجے کمارکےبیان پرمتفقہ تشویش کااظہار
April 08, 2021

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں صحافتی اداروں نے انسپکٹر جنرل پولیس وِجے کمار کے بیان پر متفقہ تشویش ظاہر کی ہے جس میں انہوں نے صحافیوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے مقامات پر صورتحال کی کوریج کرنے کیلئے آنے سے روک دیا ہے۔بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارہ صحافتی اداروں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ بیان خطے میں آزادی صحافت کو دبانے کیلئے حکام کی جانب سے کئے گئے اقدامات کا حصہ ہے۔ادھر سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِجے کمار نے کہا کہ انہوں نے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز کو کسی بھی صحافی کے کارروائی والے مقام کے قریب آنے کی صورت میں اس کے خلاف قانونی کارروائی کی تحریری ہدایات دی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.