Sunday, 31 May 2020, 11:58:09 pm
پاکستان کا عالمی وبا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افغان عوام کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار
April 08, 2020

پاکستان نے عالمی وبا کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افغان عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے آج ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے طور خم چمن کے سرحدی راستوں سے مال بردار ٹرکوں اور کنٹینرز کو افغانستان جانے میں سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سہولت رواں ماہ کی10 تاریخ سے ہفتے میں تین دن یعنی پیر بدھ اور جمعہ کو فراہم کی جائے گی۔