Thursday, 25 April 2024, 05:26:35 pm
وزیراعظم نےگندم اورچینی کےبحران کےبارے میں تحقیقاتی رپورٹ شائع کرکےخوداحتسابی کی روشن مثال قائم کردی ہے:ڈاکٹرفردوس
April 08, 2020

اطلاعات و نشریات کے بارے میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاہےکہ وزیراعظم عمران خان نے گندم اور چینی کے بحران کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ  شائع کرکے خود احتسابی کی ایک روشن مثال قائم کی ہے۔

 آج متعدد ٹویٹس میں انہوں نےکہا کہ یہ رپورٹ اس بات کا مظہر ہے کہ شخصیات کے نہیں، عوام کے مفادات کا تحفظ وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

 معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے اقدامات سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، انہوں نے کہاکہ عمران خان یا ان کے خاندان کے کسی فرد کی کوئی ذاتی شوگر مل نہیں ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حزب اختلاف کو وزیراعظم کے اقدامات کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے انہیں سراہنا چاہیے۔

فردوس عاشق اعوان نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حزب اختلاف نے مسابقتی کمیشن جیسے اداروں کو یرغمال بنایا، انہوں نےکہاکہ ان اداروں کو ایسے افراد کو تعینات کیا جو ان کے مفادات کا تحفظ کرسکتے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ عوام کی بجائے مخصوص گروپ کو تحفظ دیا گیا، جبکہ نیا پاکستان میں یہ قابل قبول نہیں ہے۔

 

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.