Thursday, 25 April 2024, 04:31:05 pm
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکا کوروناوائرس کےخلاف مستقبل کے لائحہ عمل پرغور
April 08, 2020

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کااجلاس منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا جس میں کوروناوائرس کےخلاف مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

 اجلاس میں متاثرہ علاقوں کی ڈیجٹیل طریقے سے نشاندہی ،متاثرہ علاقوں کو الگ کرنے، متاثرہ علاقوں میں وائرس کی روک تھام کی کوششوں، خوراک کی فراہمی، ٹرانسپورٹ ادائیگیوں کی استعداد  یومیہ چھ ہزار سے بڑھا کر بیس ہزار کرنے کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اجلاس میں امدادی سرگرمیوں میں نوجوانوں کی شرکت اور مستحق خاندانوں میں احساس پروگرام کےذریعے 150 ارب  روپے کی تقسیم سے متعلق بھی غور کیاگیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.