Sunday, 31 May 2020, 11:42:30 pm
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کیلئے چھ تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی
April 08, 2020

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف منصوبوں کے لئے چھ تکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی ہے۔

یہ منظوری آج اسلام آباد میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کے زیر صدارت کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رواں مالی سا ل کے دوران وزیر اعظم کی نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کی سکیم کے انتظامی اداروں کے لئے چوراسی کروڑ بیس لاکھ روپے کی منظوری دی ۔اس کے علاوہ پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے امور کی انجام دہی کیلئے نو کروڑ چار لاکھ انسٹھ ہزار ورپے کی منظوری بھی دی گئی۔

کمیٹی نے وزارت توانائی کے لئے ریاست کی جانب سے Karkey کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے بین الاقوامی مقدمے کے وکلاء کے معاوضے کی ادائیگی کیلئے پندرہ لاکھ ڈالر جبکہ اطلاعات اور نشریات کی وزارت کے لئے آئندہ تین ماہ کے دوران احساس پروگرام کی رابطہ مہم چلانے کے لئے تیس کروڑ روپے کی بھی منظوری دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعظم کے ریلیف پیکج کے تحت یو ٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے لئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کے طور پر پچاس ارب روپے کی منظوری بھی دی۔