Monday, 01 June 2020, 12:24:47 am
حکومت لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے مزدوروں کو خوراک فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ، زلفی بخاری
April 08, 2020

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کرونا وائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے مزدوروں کو خوراک فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں برطانیہ کے باکسر عامر خان کی طرف سے دس ہزار غریب خاندانوں میں خوراک کی تقسیم کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ حکومت پیر کو ایک نئی ویب سائیٹ شروع کر رہی ہے جس پر بیرون ملک مقیم دولتمند پاکستانی مستحق غریب خاندانوں کیلئے خوراک خریدنے کی خاطر رقم عطیہ کر سکیں گے۔