Friday, 29 March 2024, 03:43:56 pm
دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعدادچودہ لاکھ چھبیس ہزارتک پہنچ گئی
April 08, 2020

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعدادچودہ لاکھ چھبیس ہزارتک پہنچ گئی ہے جبکہ اب تک اکیاسی ہزارسے زیادہ افراداس وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنزیونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اموات کی تعدادگیارہ ہزارسے تجاوز کرگئی ہے جبکہ متاثرہ افرادکی تعدادتین لاکھ چھیانوے ہزارہوگئی ہے۔سپین میں ہلاک شدگان کی تعدادچودہ ہزارہوگئی ہے جبکہ ایک لاکھ اکتالیس ہزار سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اٹلی میں ہلاکتیں سترہ ہزار سے بڑھ گئی ہیں جبکہ ایران میں اڑتیس سوافراداس وباء سے جان کی بازی ہارگئے ہیں۔

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.