Saturday, 20 April 2024, 06:25:50 am
چین کےشہر ووہان میں 11ہفتےسےجاری لاک ڈائون ختم کردیاگیا
April 08, 2020

چینی حکام نے ووہان شہرمیں کوروناکے پھیلائوکی روک تھام کے لئے تقریباً گیارہ ہفتے سے جاری لاک ڈائون آج سے ختم کردیاہے۔

حکام نے شہرسے باہرجانے پرعائدپابندیاں اٹھالی ہیں ،ٹریفک کوکنٹرول کرنے والی چوکیاں ختم کردی ہیں اورریلویز،فضائی اڈوں، بحری راستوں، شاہراہوں اوردوسرے مواصلاتی راستوں کاآپریشن شروع کردیاہے۔اس سے قبل کوروناکاپھیلائوروکنے کے لئے تئیس جنوری کوووہان میں ٹریفک پرسخت پابندیاں عائد کردی گئی تھیں اورشہرکی پبلک ٹرانسپورٹ، بیرونی پروازیں اورریل گاڑیاں روک دی گئی تھیں۔

(این این آر /نصیرقریشی )

Error
Whoops, looks like something went wrong.