Monday, 01 June 2020, 01:44:38 am
چین کا کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں پاکستان کو مالی، طبی ، تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا اعلان
April 08, 2020

چین نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو مالی ، طبی اور تکنیکی تعاون فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ اعلان بدھ کے روز اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے والی چینی کمپنیوں کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے کیا۔

انہوں نے وزیر اعظم کے کویڈ ریلیف فنڈ کیلئے 50لاکھ روپے عطیہ کا علان کیا۔ انہوںنے تیس لاکھ روپے مالیت کا طبی سازو سامان فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا جس میں این ڈی ایم کیلئے تیس ہزار ماسک، سو N-95ماسک اور تیس سو حفاظتی سوٹ شامل ہیں۔

سی ایم ای سی کے جنرل منیجر Li Kanنے وزیراعظم کو چین میں کپاس کی پیدا وار بڑھانے کیلئے جدید ماحول دوست ٹیکنالوجی کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔

صدر رچرڈ جے گئو نے پاکستان کے توانائی کے شعبے خاص طورپر سولر پینلوں کی تیاری میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی ۔

وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان میں دونوں چینی کمپنیوں کی دلچسپی کی تعریف کی ۔ انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کیلئے چینی کمپنیوں کے جذبے کا بھی خیرمقدم کیا۔