Sunday, 31 May 2020, 11:39:58 pm
تمام مذہبی فرقوں میں اتحاد موجودہ صورتحال میں ناگزیر ہے، اسد قیصر
April 08, 2020

قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر نے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کے تدارک کے لئے اپنے پیروکاروں میں ہم آہنگی اور آگاہی پیدا کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے یہ بات بدھ کے روز اسلام آباد میں شیعہ علماء کرام کے ساتھ زائرین کی واپسی کے بارے میںایک ٹیلی ویڈیو اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

سپیکر نے کہا کہ تمام مذہبی فرقوں میں اتحاد موجودہ صورتحال میں ناگزیر ہے اور کرونا وائرس کے پھیلائو کو کسی خاص مذہبی فرقے یا گروپ سے منسوب نہیں کیا جانا چاہئے۔