Friday, 19 April 2024, 07:59:35 am
تعلیم اورصحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات ہیں:گورنرسندھ
April 08, 2019

سندھ کے گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تعلیم اور صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی وزیراعظم کی اولین ترجیحات ہیں اور موجودہ حکومت اس پر کام کررہی ہے۔

 وہ آ ج کراچی میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف پاور انجینئرنگ کے پندرہویں جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب کررہےتھے۔

 گورنر سندھ نے کہا کہ یہ فارغ التحصیل ہونے والےطلبا کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کی ترقی و خوشحالی کےلئے کام کریں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو داخلی و خارجی مسائل کا سامنا ہے تاہم ہماری مسلح افواج قوم کی حمایت سے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.