Thursday, 26 April 2018, 11:51:51 pm
خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی اور چینی سرمایہ کارخصوصی مراعات حاصل کریں گے
April 08, 2018

خصوصی اقتصادی زونز میں صنعتیں قائم کرنے والے پاکستانی اور چینی سرمایہ کار ڈیوٹیوں اور ٹیکسوں سے استثنیٰ اور رعایتی قرضوں سمیت خصوصی مراعات حاصل کریں گے۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت پاکستان نے چین کے کاروباری اداروں سمیت دلچسپی رکھنے والے سرمایہ کاروں کی ترغیب کیلئے ایک پالیسی پیکج تیار کیا ہے۔

رعایتی پیکج میں خصوصی اقتصادی زونز میں تنصیب کیلئے پاکستان درآمد کی جانے والی مشینری اور پلانٹ پر تمام کسٹم ڈیوٹیاں اور ٹیکسوں سے ایک مرتبہ چھوٹ شامل ہے۔

خصوصی اقتصادی زونز میں رشکئی خیبرپختونخوا ، ڈھابے جی سندھ، بلوچستان میں بوستان انڈسٹریل زون، علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی فیصل آباد، گلگت میں Maqpoondas ، اسلام آباد میں آئی سی ٹی ماڈل، سندھ میں پورٹ قاسم ، فاٹا اور میرپور آزاد کشمیر میں مہمند ماربل سٹی شامل ہیں۔

پاکستان چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت قائم صنعتی پارکس میں گیس ، بجلی ، پانی ، دیگر سہولتیں اور کام کے دوران سایہ دار مقامات کی سہولیات فراہم کرے گا۔