Friday, 29 March 2024, 12:18:15 am
گلگت بلتستان کے وفد کی ترکی میں سیاحتی کانگریس اور نمائش میں شرکت
April 08, 2018

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد نے ترکی میں ورلڈ ہیلتھ سپورٹ ٹورازم کانگریس اور نمائش میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت نے نمائش میں ایک پویلین قائم کیا تھا جس کا مختلف ممالک سے چارہزار سے زائد شرکاء نے دورہ کیا۔نمائش کا دورہ کرنے والوں نے گلگت بلتستان کی قدرتی خوبصورتی اور مہم جوئی پر مبنی سیاحت کو بہت زیادہ سراہا۔ترکی کے وزیرخارجہMevlut Cavusoglu  نے بھی گلگت بلتستان پویلین کا دورہ کیا ۔ وہ ترکی کے وزیرتجارت کے ہمراہ اس سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت کے باہمی وفود کے تبادلے اور سیاحت روابط میں اضافے پر زور دیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.