Wednesday, 24 April 2024, 02:54:05 pm
پنجاب، 15 اضلاع میں تلسی کی پیداوار میں اضافہ کا پروگرام شروع
March 08, 2020

پنجاب حکومت نے صوبے کے پندرہ اضلاع میں تلسی کے بیج کی پیداوار میں اضافے کے پانچ سالہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پانچ ارب گیارہ کروڑ روپے سے زائد لاگت کے اس پروگرام کا مقصد تلسی کے بیج کی فصل کاشت کرنے کو فروغ دینا ہے۔

 پنجاب کےمحکمہ زراعت کے ایک سینئر عہدیدار نے آج اے پی پی کو بتایا کہ منصوبے کے تحت تلسی کی کاشت کےلئے اراضی کا رقبہ 45 ہزار ایکڑ سے بڑھا کر ایک لاکھ ایکڑ کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام پر سیالکوٹ ،ملتان، بہاول نگر، اوکاڑہ، راجن پور، رحیم یارخان، بہاولپور، لودھراں، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی، مظفر گڑھ اور خانیوال کے اضلاع میں عمل کیا جارہا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.