Saturday, 20 April 2024, 09:05:29 am
خواتین کا عالمی دن
March 08, 2019

 خواتین کا عالمی دن جمعہ کو منایا گیا۔ جس کا مقصد صنفی امتیاز کے خاتمے اور خواتین کے مساوی حقوق کے لئے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

اس سال دن کا موضوع ہے ''صنفی امتیاز کے خاتمے کیلئے منصفانہ سوچ، اعتدال پسندی اور جدت کا فروغ''

اس دن کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اپنے ایک پیغام میں خواتین کے حقوق، احترام اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ اور تحفظ کے لئے کوششیں دوگنا کرنے پر زور دیا ہے۔

خواتین کے عالمی د ن کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی خواتین نے اپنی صلاحیتوں، ذہانت، صبر و استقلال اور ناقابل یقین عزم و حوصلے میں نام پیدا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام، معاشرے اور ملک کی خدمات کے لئے خواتین کے کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

پاکستان میں آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ Adamson نے کہا ہے کہ ہر شعبہ زندگی میں خواتین کے مساوی مواقع سے دونوں اصناف کے لئے متوازن مواقع کی راہ ہموار ہو گی۔خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ چینل سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خواتین کو مساوی مواقع کی فراہمی سے انہیں انتظامی اور فیصلہ سازی کے عہدوں سمیت مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کا موقع ملے گا۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ کوئی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک اس کی خواتین معیشت میں اپنا کردار ادا نہ کریں۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ پاکستان اس وقت تک خوشحال اور پرامن ملک نہیں بن سکتا جب تک خواتین کو اُن کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا موقع فراہم نہیں کیا جاتا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.