Tuesday, 23 April 2024, 08:56:59 pm
حکومت نےمختلف وزارتوں میں11خواتین کوپارلیمانی سیکرٹری نامزدکیاہے:عظمیٰ ریاض
March 08, 2019

  وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت قومی ترقی میں خواتین کے کردار کو بڑھانے کےلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔

 وہ آج ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل پرخواتین کےعالمی دن کے حوالے سے دو گھنٹے کی خصوصی نشریات میں اظہار خیال کررہی تھیں۔

 پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض جدون نے کہا کہ موجودہ حکومت نے مختلف وزارتوں میں گیارہ خواتین کو پارلیمانی سیکرٹری نامزد کیا ہے جس سے خواتین کو با اختیار بنانے کا اس کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

نامور براڈ کاسٹر عشرت ثاقب نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کےلئے اہل خانہ کی حمایت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

 پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے پاک بحریہ کی لیفٹیننٹ کمانڈر جویریہ نسیم نے کہاکہ دفاعی فورسز میں بھی خواتین اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

 مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین نے بذریعہ ٹیلیفون پروگرام میں شرکت کی اور اپنے تجربات کا تبادلہ کیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.