Saturday, 25 May 2019, 03:06:25 pm

مزید خبریں

 
حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،خالد مقبول
March 08, 2019

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مواصلات کے ذرائع کو ملک کے دور دراز علاقوں تک وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ یوفون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راشد خان سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق امور پر بات چیت بھی کی گئی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاحت حکومت کی توجہ کا مرکز ہے اور یو فون کو ملک میں سیاحتی مقامات پر اپنی کوریج کو یقینی بنایا چاہیے انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا عزم رکھا ہے۔