Sunday, 25 August 2019, 09:46:47 am
بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے علاقائی امن واستحکام کو خطرہ لاحق ہے،تجزیہ کار
March 08, 2019

معروف تجزیہ کاروں نے کہا کہ خطے میں بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے علاقائی امن واستحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

آج رات ریڈیو پاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنگ کیلئے تیار ہے لیکن وہ امن کے راستے پر چلنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے خطے میں طاقت کا توازن بگڑانے کیلئے اسلحہ کی دوڑ شروع کی اور اسے اپنے جنگی جنون کی قیمت چکانا پڑے گی۔تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اپنے مادروطن کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دورے حکومت میں بھارت اپنا سیکولر ملک ہونے کا تشخص کھو چکا ہے۔پروگرام میں اظہار خیال کرنے والے تجزیہ کاروں میں ریٹائرڈ ائیرمارشل شاہد لطیف، ریٹائرڈ بریگیڈئر ٹیپوسلطان، ڈاکٹر ہمابقائی اور ریٹائرڈ بریگیڈئر SAID نذیر شامل تھے۔