Saturday, 25 May 2019, 02:23:47 pm
آج کے پاکستان میں خواتین اپنے حقوق کیلئے بے خوفی سے جدوجد کرسکتی ہیں،زرتاج گل
March 08, 2019

موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان بدلا ہوا پاکستان ہے جس میں خواتین اپنے حقوق کیلئے بے خوفی سے جدوجہد کرسکتی ہیں۔

انہوں نے یہ بات خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں ریڈیو پاکستان کے چینل ایف ایم 101کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مشاعرے میں مہمان خصوصی کے طورپر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔زرتاج گل نے کہا کہ پاکستانی خواتین میں معاشرے میں اپنے موثر کردار کی بدولت آسکر ایوارڈ اور نوبل انعام بھی جیتے ہیں۔زرتاج گل نے اعلی عہدوں پر فائز خواتین پر زور دیا کہ وہ خواتین کو ان کے حقوق دلانے کیلئے کام کریں۔