Saturday, 20 April 2024, 03:00:47 am
حکومت خواتین کوبااختیاربنانےکیلئےزیادہ سےزیادہ اقدامات کررہی ہے:مریم اورنگزیب
March 10, 2018

اطلاعات ونشریات کی وزیرمملکت مریم اورنگزیب نےکہاہےکہ حکومت خواتین کوبااختیاربنانے اور قومی زندگی میں ان کا کرداربڑھانے کیلئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کررہی ہے ۔وہ جمعرات کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ریڈیوپاکستان کے خبروں اور حالات حاضرہ کے پروگرام میں اظہارخیال کررہی تھیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ اس بات کی ضرورت ہے کہ معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دینے میں فعال کردارادا کرے جو اسلام نے بھی انھیں دئیے ہیں -مریم اورنگزیب نے کہاکہ مردوں کو بھی خواتین کے حقوق کے بارے میں آگاہی دی جانی چاہیے تاکہ وہ خواتین کو ان کی ذاتی اورپیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی میں اعتماد دے سکیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.