Friday, 19 April 2024, 03:23:48 am
کراچی میں دہشتگردی کا حملہ ناکام،ایک دہشت گرد ہلاک،5گرفتار
February 08, 2021

محکمہ انسداد دہشتگردی نے آج صبح کراچی میں دہشتگردی حملہ ناکام بناتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے صحافیوں کو بتایا کہ اطلاع پر ایک گھر پر چھاپہ ماراگیا، دہشتگردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرلیاگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جن میں خود کش جیکٹس اور دستی بم بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد شہر میں بارود سے بھرے رکشے کے ذریعے دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.