Tuesday, 23 April 2024, 04:29:29 pm
ملک کامستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سےوابستہ ہے:وزیراعظم
February 08, 2020

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ ہے اور حکومت ہنرمند نوجوانوں کو مراعات فراہم کرتے ہوئے اس شعبے کے فروغ کو ترجیح دے رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔عمران خان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی سے متعلق امور کے بارے میں ایک ہفتے میں لائحہ عمل وضع کرنے کی ہدایت کی ۔فائیو جی سپیکٹرم کے اجراء میں شامل پانچ اہم شعبوں میں موبائل فون ٹاورز کو فائبر کیبل کے ذریعے بڑے شہروں سے منسلک کرنا اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے فروغ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے دوسرے اہم امور کے نظام الاوقات کا تعین شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نوجوان نسل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور اس شعبے کی ترقی سے انھیں روزگار کے بے شمار مواقع ملیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.