Saturday, 23 February 2019, 05:21:47 am
گیس قلت کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،وزیر پٹرولیم
February 08, 2019

وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں گیس کی قلت کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔

جمعہ کے روز کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گیس کی قلت موسم سرما میں اس کی طلب میں اضافے کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت سندھ موجودہ حکومت کی ترجیح ہے اور کراچی ترقیاتی پیکج جیسا پیکج صوبے کے دوسرے علاقوں کو بھی دیاجائے گا ۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کو مضبوط کیاجائے گا ۔