Thursday, 22 February 2018, 09:13:05 pm
گلگت بلتستان میں انسداد پولیو کی 3روزہ مہم پیر سے شروع
February 08, 2018

انسداد پولیو کی تین روزہ مہم پیر سے گلگت میں شروع ہوگی۔انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزے کیلئے ڈپٹی کمشنر گلگت کے دفتر میں ایک اجلاس ہوا۔مہم کی نگرانی اور اسے کامیاب بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو طبی ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔