Thursday, 28 March 2024, 09:03:52 pm
گلگت بلتستان حکومت کاگلیشیر جھیل ٹوٹنےسےسیلاب کےتدارک کےمنصوبےکےدوسرے مرحلےکی منظوری کاخیرمقدم
February 08, 2018

 گلگت بلتستان کے جنگلات ، جنگلی حیات اورماحول کے وزیر محمد عمران نے وزیراعظم کی جانب سےگلیشیرسےبننے والی جھیل کے ٹوٹنے سے سیلاب کے تدارک کے منصوبے کے دوسرے مرحلے کی منظوری اور منصوبے کےلئے چار ارب روپے فنڈ مختص کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

آج ریڈیو پاکستان کے گلگت کے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ فنڈ پندرہ اضلاع میں خرچ کئے جائیں گے جن میں دس اضلاع گلگت بلتستان اور پانچ خیبرپختونخوا میں واقع ہیں۔

انہوں نےکہاکہ یہ منصوبے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو خطرناک جھیلوں، دریاوں اور پہاڑی نالوں کی تباہی سے بچانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.