Monday, 20 August 2018, 07:56:36 am
بھارت مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی پالیسی ختم کرے،صدر آزاد کشمیر
February 08, 2018

 آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں تشدد کی اپنی پالیسی کو ختم کرے۔وہ  جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایئریونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں پرامن کشمیریوں کو بے رحمی سے قتل، حریت رہنماؤں کو ہراساں ، ہتھیاروں اور پیلٹ گنوں کے استعمال اورمسلم آبادی کو کم کر کے مقامی آبادی پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سے کشمیر کے بارے میں اٹل اور ٹھوس موقف اختیار کرنے پر انتقام لیا گیا ہے اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ادارے بڑے پیمانے پر وسائل استعمال کر کے ملک مختلف حصوں میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی براہ راست معاونت کر رہے ہیں۔