Thursday, 27 January 2022, 04:18:57 am
سیاح آئندہ چندروزمری اورگلیات کارخ کرنے سے گریزکریں:وزیرداخلہ کی اپیل
January 08, 2022

فائل فوٹو

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مری اور گلیات میں بڑھتے ہوئے رش کے باعث علاقے میں سیاحوں کا داخلہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ایک بیان میں وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ فیصلہ سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔انہوں نے سیاحوں خصوصاً اہل خانہ کے ساتھ آنے والوں سے اپیل کی کہ وہ آئندہ چند روز کے لئے مری اور گلیات کا رخ کرنے سے گریز کریں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک لاکھ کے قریب گاڑیاں مری میں داخل ہوچکی ہیں اور اسلام آباد اور مری کی انتظامیہ عوام کو ہر ممکن سہولت مہیا کر رہی ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.