ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اڑتیس ہزارتین سو انہتر افرادکے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے دو ہزار چارسوپینتیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرکے نئے اعدا دوشمار کے مطابق اس عرصے کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ اڑتالیس افراد جاں بحق ہوئے ۔
اس وقت ملک میںکورونا وائرس سے متاثرہ تینتیس ہزار ایک سوچوبیس مریض زیر علاج ہیں ۔